ملک میں کوروناوائرس کے 46،164 نئے کیسز،607 ہلاکتیں

0
0

نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز دو دن سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46،164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران 607 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بدھ کو ملک میں 80 لاکھ 40 ہزار 407 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 60 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 475 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46،607 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 530 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 159 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 440 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 11،398 سے بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 725 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران 607 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4،36،365 تک پہنچ گئی ہے۔تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 251 گھٹ کر 18352 ہو گئی ہے اور 27 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 34788 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2552507 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 14061 ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1978364 ہو گئی ہے جبکہ اس وباء کی وجہ سے اب تک 13766 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں، کورونا وائرس کے فعال معاملات 32 کم ہوکر 9185 ہو گئے ہیں اور اس عالمی وباء سے کل 18393 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1517239 مریض صحت مند ہو ئے ہیں۔
تلنگانہ میں فعال کیسز 6295 ہیں، جبکہ اب تک 3864 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ساتھ ہی، 645939 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں، کورونا کے فعال معاملات 26 گھٹ کر 627 تک کم ہوئے ہیں۔ وہیں 990100 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13555 ہے۔
پنجاب میں فعال کیسز 401 ہیں اور کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 583619 ہو گئی ہے جبکہ 16358 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں، اب تک 815108 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 10080 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بہار میں، کورونا وائرس کے تین مریض بڑھ کر 105 ہو گئے ہیں اور اب تک 715881 لوگ کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک 9650 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا