چوہدری عبدالغنی و جمیل کوہلی کی سربراہی میں ہائی اسکول کھنیتر میں بلاک دیوس کا اہتمام

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت و تمام ضلع افسر بھی رہے موجود
ماجد چوہدری

پونچھ// پونچھ ضلع کے کھنیتر ہائی اسکول میں آج بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی و بلاک چیرمین پونچھ جمیل کوہلی کی سرپرستی میں عوام نے اپنے مسائل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت کے سامنے رکھے۔عوامی مسائل میں سب سے زیادہ شکایات محکمہ جل شکتی کی اسکیموں کو لیے کر تھی جس میں عوام بشمول سرپنچ و پنچ حضرات نے سوالات اٹھائے اور بتایا کہ بہت سی اسکیمیں ایسی ہیں جن پر کئی سالوں سے کام چل رہا ہے لیکن زمینی سطح پر اس کا کوئی نتیجہ بھی سامنے نہیں آیا اور سرپنچ جان بہادر نے بھری محفل میں محکمہ کی لاپرواہیوں کو اجاگر کیا لیکن ایگزیکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی بلاک دیوس سے غائب تھے تو ان کی جگہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے جواب دیا لیکن عوام و سرپنچ حضرات اس سے مطمئن نہیں ہوئے اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی موجودگی میں ان کو بتایا کہ وہ پچھلے کئی سال سے دس دن کا وقت لے رہے ہیں لیکن ان کے وہ دس دن آج تک پورے نہیں ہوئے۔اس کے بعد دوسری بڑی شکایات محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے کام اور اس غیر معیاری اور گھٹیا کوالٹی کو لیکر تھی جس پر رکن ضلع ترقیاتی کونسلپونچھ چوہدری عبدالغنی و بلاک چیرمین پونچھ جمیل کوہلی نے بھی بتایا کہ وہ ابھی ایک سڑک کی جانچ کر کے آئے ہیں جس پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع ہونا تھا لیکن موقع پر پہنچ کر جب جانچ کی اور سڑک کی کھدائی کی تو اس پر گھوٹالا ملا اور مواد جو بتایا گیا تھا وہ کہیں نظر نہیں آیا جس پر رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی و بلاک چیرمین پونچھ جمیل کوہلی نے متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر و جئی کو ہدایت جاری کی کہ وہ کوالٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اس لیے پہلے مواد کو پورا کریں اور پھر اس پر تارکول بچھانے کے کام کا آغاز کروائیں اور انہوں نے اس بات کو بھی بلاک دیوس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے نوٹس میں لایا۔اس کے علاوہ بجلی محکمہ کے کام کاج کی عوام نے سراہنا کی اور محکمہ زراعت کے کام کاج کی بھی سراہنا کی۔محکمہ دیہی ترقی ، مچھلی پالن، محکمہ مال ، محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور کئی دوسرے محکموں کے مسائل بھی اجاگر کئے جس پر ضلع کے افسران نے عوام کو جوب بھی دیا۔عوام نے ہائی اسکول درجہ بڑھانے اور باقی محکمہ تعلیم سے جڑے مسائل بھی اجاگر کئے جس پر سی ای او پونچھ نے عوام کو تفصیلی جواب دیا۔اس کے بعد رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی و بلاک چیرمین پونچھ جمیل کوہلی نے بھی عوام کے مسائل سنے اور ان کے جوابات افسران سے طلب کیئے اور کچھ مسائل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت کے سامنے رکھے اور ان سے جلد سے جلد عوام کے مسائل حل کروانے کی بات بھی کی اور خود بھی عوام کو یقین دلایا کہ ان کے ہر مطالبات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کروایا جائے گا۔آخر میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت نے عوام کے سبھی مسائل کا بڑی بے باقی سے جواب دیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر کام وقت پر کریں اور کوالٹی کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔جن محکموں کی کارکردگی اچھی تھی جییسے کے محکمہ بجلی کی تو ان کی تعریف بھی کی اور لگن سے کام کرنے کو بھی کہا اور سست اور غیر ذمہ داران افسروں کو وارننگ بھی دی کہ وہ کام صحیح ڈھنگ سے کریں نہیں تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔آخر میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت، رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی و بلاک چیرمین پونچھ جمیل کوہلی نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور عوام نے بھی ان کے مسائل سننے اور انہیں حل کروانے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت، رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی و بلاک چیرمین پونچھ جمیل کوہلی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پہلی فرصت میں کھنیتر گاؤں میں بلاک دیوس کا اہتمام کروا کر ان کے مسائل کا ازالہ کروایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا