انڈر ٹرایل ریویو کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ کا دورہ کیا

0
0

قیدیوں کو دستیاب سہولیات کا بھی جایزہ لیا ،حکام کو ہدایات جاری کیں
ساجد طفیل لون

بھدرواہ؍؍سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سربراہی میں، انڈر ٹرائل ریویو کمیٹی (یو ٹی آر سی) نے آج بھدرواہ کی ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ کیا ۔ کمیٹی میں شریک ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھدرواہ ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈوڈہ ، سیکرٹری/ سب جج ڈی ایل ایس اے ، ایس ایس پی ڈوڈہ، ایس پی بھدرواہ ، سپرنٹنڈنٹ جیل بھدرواہ کے علاوہ دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دورے کے دوران ، کمیٹی نے قیدیوں کو دستیاب بنیادی ضروریات کا جایزہ لیا جس میں پینے کا صاف پانی ، خوراک ، طبی دیکھ بھال ، صفائی ستھرائی ، مناسب لباس اور کچن میں بستروں کی صفائی ، بیت الخلاء وغیرہ۔ کمیٹی نے قیدیوں سے ان کی شکایات سننے کے لیے بات چیت کی اور حقیقی شکایات کے ازالے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا