بھدرواہ سے کشمیر ایس آر ٹی سی بس سروس شروع کی جائے

0
0

سیاحتی شعبہ ترقی پائے گا،سماجی روابط بہترہونگے،اپنوں تک رسائی سہل ہوگی:عوام
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ جس کو چھوٹا کشمیر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور جو قدرتی خوبصورتی سے بھی مالا مال ہے اور جہاں کا خان پان کشمیر سے ملتا جلتا بھی ہے۔بھدرواہ کے لوگوں نے جموں کشمیر انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ بھدرواہ سے کشمیر کے لیے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی بس سروس شروع کی جائے۔ نمایندے سے بات کرتے طارق حسین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہمارے کا فی نزدیکی رشتہ دار آباد ہیں جس میں دو لڑکیوں کی شادی بھی کشمیر میں ہی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بھدرواہ کی کافی لڑکیاں وہاں پر آباد ہیں مگر جب ہم کو ان سے ملنے جانا ہوتا ہے تو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امیر لوگ تو پرائیویٹ گاڑی میں آیاجایاکرتے ہیں مگر ہماری ایسی ہمت نہیں کہ ہم اپنی لڑکی سے ملنے جانے کے لیے اتنی بھاری رقم ادا نہیں کرسکتے ہیں جتنی پرائیویٹ ٹیکسی وسہولت ہے ہم غریب لوگ ہیں جو پیسہ کرایا میں خرچ کریں گے تو پھر بیٹی کے لے کیا لے کر جائیں گے۔ طارق نے کہا۔چوہدری محمد اقبال نے بھی اس سلسلہ میں سرکار سے مانگ کی ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ہم نے پہلے بھی ضلع انتظامیہ کے ساتھ اس مانگ کو اٹھایا تھا مگر ابھی تک اس پر نظر ثانی نہیں کی گی۔جہاں ایکطرف اس سرکاری بس سروس سے غریب لوگوں کو اپنوں سے ملنے میں آسانی ہوگی ونہیں دوسری طرف اس گاڑی سروس کے چلنے سے بھدرواہ میں سیاحوں کی امدرفت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے جس سے بھدرواہ میں بھی کم خرچہ پر روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیںجو ہماری دیرینہ مانگ بھی ہے اور ہم ٹرانسپورٹ کمشنر انگریز سنگھ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھدرواہ سے کشمیر کو بس سروس کو شروع کر عوام کی دیرینہ مانگ پوری کریں ۔چوہدری نے کہا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا