کشتواڑ میں’آزادی کا امہااتسو‘کے موضوع کے تحت انٹر زونل کبڈی ٹورنامنٹ کا اہتمام

0
0

مشتاق احمد دیو

کشتواڑ؍؍ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع کشتواڑ کی جانب سے آج آزادی کا امرت کے موضوع کے تحت انٹر زونل کبڈی ٹورنامنٹ کا اہتمام ہوا ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے اس میچ کا آغاز کیا اس میچ میں کشتواڑ پاڈر ناگسنی اندروال اور درابشالا زونز کے کھلاڑیوں جنکی تعداد 69 پر مشتمل تھی نے حصہ لیا ضلعی آفیسر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشتواڑ خیراتی لال شرما نے مہمان خصوصی ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کا استقبال کیا انہوں نے پرنسپل گرلز ہایر سیکنڈری سکول کشتواڑ سنیتا شرما کے ہمراہ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی اور کہا کہ کھیلوں کے ساتھ لمحے گزارنا زندگی کو نئی جلا بخشنے کے مترادف ہے ہمیں مختلف کھیلوں کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہیے ضلع آفیسر خیراتی لال شرما نے نے کہا کہ ڈایریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محمد اشرف بٹ کی ہدایت کے عین مطابق یہ پروگرام منعقد کیے جارہے ھیں آج کا افتتاحی میچ درابشالا زون کے کھلاڑیوں نے ناگسنی ڑ ون کے کھلاڑیوں کو8 نمبرات سے ہرانے سے جیت لیا یاد رھے یہ میچ گرلز ہایر سیکنڈری سکول کشتواڑ کے میدان میں کھیلا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا