بلاک گھٹ کی پنچایت دھڑا اے کے عوام پنچایت نمائندگان اور محکمہ دہی ترقی سے پریشان

0
0

کروڑوں کی رقومات خرد برد ہونے کے باوجود انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی مشکوک
فرید احمد نائک

گندنہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کے بلاک گھٹ کی پنچایت دھڑا اے کے عوام نے پنچایت میں بڑے پیمانے پر ہو رہی دھاندلیوں اور پر انتظامیہ کی خاموشی پر شدید ناراضگی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ پنچایت کے عوام کو دھوکے میں رکھ جا رہا ہے۔غریب عوام کے نام پر واگذار کی جانے والی کروڑوں کی رقومات گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہو جاتی ہیں لیکن اس حساب لینے والا کوئی نہیں۔اطلاعات کے مطابق مزکورہ پنچایت میں چند برسوں کے دوران زمینی سطح پر کاموں کا اکوئی نام و نشان تک موجود نہیں ہے لیکن فرضی بلیں بنا کر ایک کروڑ سے زائد کی رقم خرد برد کر لی گئی ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ عوام نے حکام سے اس سلسلے میں جلد از جلد تحقیقات کر کے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی مانگ کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا