آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت یوتھ سروس اینڈ سپورٹس جموں کے زہر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد

0
0

ضلع جموں نے تمام 14 زونز کی تقریبات میں شرکت کی : ڈی وائی ایس ایس او، جموں
لازوال ڈیسک
جموں//آزادی کے 75 سالوں مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت یہاں یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے زہر اہتمام جاری مختلف پروگرام میں ضلع جموں نے اپنے کیلنڈر کے مطابق مارچ کے مہینے سے مذکورہ پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں و کشمیر یو ٹی کی صدارت میں اس دوارن مجموعی طور پر تمام 14 زونز میںضلع جموں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی۔اسی سلسلہ میں آج بلاک مائرہ مینڈرین ، ایچ ایس ایس ناراری بالا زون اکھنور اور زون جوڑیاں میں آزادی کا مہوتسو کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا ۔جبکہ اس دوارن ڈی وائی ایس ایس او جموں کی نگرانی میں ، مٹی کے بچائو اورشجر کاری مہم پر تقریب کا انعقاہوا ۔وہیں اس دوارن زیڈ پی ای او اکھنور ترسیم سنگھ اور زیڈ پی ای او جوڑیاں نے مٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی او سائیکلنگ میں شرکت کرنے والے زیڈ پی ای او دیگر فیلڈ سٹاف ممبران کی موجودگی میں ڈی وائی ایس او جموں نے انہیں جھنڈی دکھائی۔علاوہ ازیں اس دوران بلاک متھوار اور زون بھلوال نے بھی تقریبات کا انعقاد کیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر نے جنڈیال اسٹیڈیم میں سائیکلنگ کے شرکاء کو جھنڈی دکھائی۔ وہیں تمام شرکاء نے ڈی وائی ایس ایس او جموں سکھ دیو راج شرما کی جانب سے اس طرح کی تقریبات میں شرکت کرنے پر ان کی سراہنا کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا