طبقہ کے لوگ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے سماجی انصاف کی تحریک کو مضبوط کریں: کلسوترہ

0
0

کہا کنفیڈریشن کے ساتھ مل کر اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدو جہد کریں
لازوال ڈیسک
جموں// آج آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ایس ٹی او بی سی آرگنائزیشن نے میراں صاحب جموں میں حقوق کانفرنس منعقد کی۔ جس کا اہتمام سکندر بھگت اور رمیش بٹی نے کیا۔ اس دوارن مقامی لوگوں کے علاوہ پنچوں ، سرپنچوں ، سماجی اور یہاں تک کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔وہیںکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ کیپٹن کرشن لال پنچ ، ہنس راج پنچ ، اچی چوہدری ، جسوندر سنگھ ، ڈاکٹر کیرتی ، اشوک کمار اور سکندر لال نے آگاہ کیا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے جس سے وہ مایوس ہیں ، ملازمین کو طویل عرصے سے ترقی نہیں مل رہی۔ کوویڈ کی وجہ سے ، نوجوانوں کی اکثریت مزدور کے طور پر کام کر رہی ہے اور مشکلات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی کو تمام سہولیات دینے کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، لیکن وہ زمین پر نہیں ہیں۔وہیں اس موقع پر بطور مہمان خصوصی ، کلسوترا نے کہا کہ یہ حکومت کی پالیسی ہے کہ وہ ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی کے حقوق کو آہستہ آہستہ کمزور کرے جو آئین میں شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا پروموشنز میں ریزرویشن رک گیا ہے۔ منڈل کمیشن رپورٹ مکمل طور پر نافذ نہیں ہوئی ہے۔۔ انہوں نے اس دوارن اپنے حقوق کی لڑائی لڑنے کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر سے اپیل کی کہ وہ کنفیڈریشن کے ساتھ مل کر اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا