ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک سٹی جموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

خلاف ورزی کرنے والوں سے ایماندار ی کے ساتھ نمٹا جائے : ایس ایس پی ٹریفک
لازوال ڈیسک
جموں//ڈاکٹر کوشل شرما ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک سٹی جموں نے آج یہاں ٹریفک پولیس آفس پنج تیرتھی جموں میں ، جموں شہر میں ٹریفک پولیس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔وہیںجائزہ میٹنگ میں پردیپ سنگھ گوریہ ایڈیشنل ایس پی ٹریفک جموں ، محترمہ شوالی کوتوال ڈی وائی ایس پی سٹی نارتھ ، سنیل سنگھ ڈی وائی ایس پی سٹی ساؤتھ ، ش نیرج پڈیار ڈی وائی ایس پی سٹی رورل ، شہر جموں کے تمام ڈی ٹی آئی نے شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر جولائی کے مہینے کے دوران ہر آفیسر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ افراد کو ہدایات دی گئیں کہ شہر کی ٹریفک کو پریشانی سے پاک کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید برآں دکھائی دینے والے جرائم جیسے ہیلمٹ ، سیٹ بیلٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔اس موقع پر ، ایس ایس پی ٹریفک نے زور دیا کہ غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہر میں بھیڑ کا سبب ہے اور مزید کہا گیا کہ ایمبولینسوں اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کو اولین ترجیح دی جائے ۔انہوں نے کہا مختلف جگوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔وہیںجائزہ لیتے ہوئے ، ایس ایس پی ٹریفک نے جولائی کے مہینے میں ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے میں بہترین کارکردگی پر آفیسران کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی حفاظت کے لیے سخت محنت کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے دوران ان کا طرز عمل ایماندار ، شفاف اور مضبوط ہونا چاہیے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا