8 اپریل سے لے کر 15 اپریل تک ویدک ونپرستھ آشرام کے زیر اہتمام یوگا سادھنا تقریب

0
0

شر دھالوںسے خصوصی شرکت کی اپیل
ونے شرما
ادھمپور// وےدیک ونپرستھ آشرم اننددھام کے اگامی یوگا سادھناتقریب کے سلسلے میں آج ایک پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مذاکرات کے دوران آشرم سربراہ آچاریہ یدوےندر مہاراج نے بتایا کہ یہ آشرم 23 ستمبر 1981 کو شروع ہوا جس کی بنیاد ضلع کمشنر مسٹر بی آر کنڈلی نے رکھی تھی۔ اس آشرم کا بنیادی ادےش غریب -ناتھ بچوں کو تعلیم و کردار کی تعمیر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ آشرم میں گوشالا بھی ہے جس گائے ماتا کی خدمت بھی کی جاتی ہے۔ آشرم میں نشیلک اوشدھالیہ بھی ہے ۔وہیں برس میں دو بار یوگا سادھنا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں بھارت کے مختلف صوبوں سے سالک آٹھ دنوں تک آشرم میں رہ کر پروگرام کا فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ آشرم کا تمام اخراجات دانی حضرات پر منحصر ہیں۔ اس بار کی یوگا تقریب 8 اپریل سے 15 اپریل تک منعقد ہوگی۔ پروگرام کا نردےشن مہاتما چےتنے سوامی جی کریں گے ۔اس بارمہمان اچاریہ بال کرشن جی پتنجلی جوگ پیٹ ہر دوار سے ہیں۔اس کے ساتھ معزز اسمبلی اسپیکر کیوندر گپتا، ممبر اسمبلی پون گپتا، وغیرہ بھی پروگرام میں شرکت کریں گئے ۔ لہذا تمام عوام سے درخواست ہے کہ آٹھ دنوں تک تین وقت چلنے والے لنگر میں راشن دولت یا شرمدان خدمت کر اس کام میں تعاون فراہم کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا