22مارچ کو فروز پورکے ڈی آراےم دفتر کے باہر ہونے والے احتجاج میں شامل ہونے کے

0
0

لئے ادھمپور ریلوے ا سٹےشن کے سرخ وردی کلی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: وجے کمار
ونے شرما
ادھمپور//آل انڈیا ریلوے سرخ وردی پورٹر یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کو لے کر 22 مارچ کو ڈی آراےم دفتر کو باہر احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ جس تناظر میں ادھمپور ریلوے اسٹےشن میں سرخ وردی پورٹر یونین کے لیڈر وجے کمار کی رہنمائی میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ادھمپور کے ریلوے اسٹےشن کے سرخ وردی قلیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اجلاس میں یونین کے صدر وجے کمار نے دیگر قلیوںسے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آل انڈیا ریلوے سرخ وردی پورٹر یونین کے بینر تلے 22 مارچ کو دےش بھر میں تمام ریلوے اسٹےشنو ںکے سرخ وردی کلی اپنے ڈی آراےم دفتر کے باہر احتجاج کرنے جا رہے ہیں اور ادھمپور کے ریلوے سٹےشن کے سرخ وردی پورٹر بھی تمام اکھٹے ہوکر پنجاب کے پھروجپر ڈی آراےم دفتر کے باہر احتجاج کریں گے ۔اور اس احتجاج میں تمام سرخ وردی کلی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا