نتظامیہ کاہرہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں پانی فراہم کرنے میں ناکام :راجہ شکیل
بابر نفیس
ڈوڈہ ؍؍جہاں ایک طرف مرکزی سرکار اور انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہر قصے میں صاف پانی دستیاب کیا جا رہا ہے۔راجا شکیل نے تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوس کی بات یہ ہے کہ سب ڈویژن ٹھاٹھری کے کاہرہ میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر سے تین سو میٹر کی دوری پر پانی کے لئے دو سال پہلے ایک پانی کا پمپ نصب کیا گیا تھا۔لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کاہرہ ہیڈکوارٹر میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جہاں ایک طرف کرونا وبا کا لاک ڈائون انسانی زندگی کو متاثر کر رہا ہے وہیں دوسری جانب گرمی کے شدید ایام بھی یہاں کے لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دور دراز سے لوگ کہ بازار کے کسی دفتر
میں کام سے آتے ہیں تو بازاز پانی کی شدید قلت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کاہرہ میں پانی کی قلت کو ختم کیا جائے۔