دربار مو وکا خاتمہ جلد بازی کا اقدام: شجاع ظفر

0
0

کہا اس سے جموں کی کاروباری ،برادری پر اثر پڑے گا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍آج یہاں پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں چیئر مین جموں مسلم فرنٹ شجاع ظفر نے حال ہی میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر کی قدیم روایات یعنی کے دربار موو کے خاتمے کو جلد بازی کے اقدام سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہادربار منتقل مشق کو ختم کرنے سے جموں کی کاروباری برادری پر اثر پڑے گا اور ریاست کے عوام کے مابین فاصلہ بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا اس حکم نے اس کے پس پردہ جذبے اور مقصد کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حکم سے چھوٹے کاروباری گھروں پرجانے کو مجبور ہوجائیں گے جبکہ ان کے اصل گاہک کشمیری تھے۔تاہم چیئرمین جے ایم ایف شجاع ظفر نے ایل جی سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی اس آرڈر پر دوبارہ نظرثانی کریں تاکہ لوگوںسے تعلق رکھنے والے افراد کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے رابطہ برقرار رہے۔اس آرڈر سے 200 کروڑ کی بچت تو ہوسکتی ہے لیکن اس سے جس طرح کی خلاء پیدا ہوگی وہ ریاست کے عوام کے لئے فائدہ مند نہیں ہوگی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا