کشتواڑ سنتھن سڑک پر نجی گاڑی سڑک حادثے کا شکار

0
0

پانچ افراد زخمی، ہسپتال میں ہیں زیرِ علاج،مسلسل حادثات باعث تشویش
بابر فاروق

کشتواڑ ؍؍ کشتواڑ ٹھاکرائی سڑک پر حادثے کے بعد دوسرا حادثہ کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر پیش آیا۔ اننت ناگ سے کشتواڑ آ رہی گاڑی زیرِ نمبر JK03- 7423 چنال دندو چنگام کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نزدیکی آرمی کیمپ سے جوان، پولیس تھانہ چھاترو کا عملہ، ابابیل ٹرسٹ چھاترو کا کارکنان اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے جہاں انہوں نے گاڑی میں سوار پانچ افراد کو زخمی حالت میں پایا۔ بچاؤ کاروائی ٹیم نے زخمیوں کو پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت توصیف احمد ولد محمد یوسف، منیب احمد ولد محمد رمضان، عنایت احمد ولد مشتاق احمد، عادل حسین ولد محمد شفیع اور راقب ولد نذیر احمد کے طور پر ہوئی۔ یہ تمام افراد براگپورہ اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں اور کسی کام سے کشتواڑ آ رہے تھے۔ آخری اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو پی ایچ سی چھاترو سے ضلع ہسپتال کشتواڑ مزید علاج و معالجہ کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کشتواڑ کے علاقہ ٹھاکرائی میں کل بھی ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا تھا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا