این ایچ پی سی کالونی کشتواڑ کے قریب سڑک رابطوں کی حالت خستہ

0
0

سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام مشکلات سے دو چار
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں این ایچ پی سی کالونی کے قریب سڑک رابطوں کے حالت خستہ ہے جسکی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن سڑک رابطوں کی حالت خستہ ہے ان میں لنک روڈ وصرکونڈ، باغوان محلہ سے وازگواڑی سیمنہ کالونی اور وصرکونڈ سے شالیمار کے سڑک رابطے موجود ہیں۔ کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن نصیر باغوان نے سڑک رابطوں کی خستہ حالی پر انتظامیہ کو قصوروار ٹہرایا اور کہا کہ انتظامیہ ان سڑک رابطوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے۔ نصیر باغوان کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر بارہ اور اس کے آس پاس کئی مقامات پانی کی نکاسی کے نظام کی عدم فراہمی کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں خراب ہیں، متعدد مقامات پر گہرے کھڈے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے ہمارا سفر ہمیشہ تکلیف دہ رہتا ہے اور ہم اپنی منزل پر کبھی بھی وقت پر نہیں پہنچ پاتے یہاں تک کہ کچے سڑک رابطوں پر مٹی اور دھول کی وجہ سے نہ صرف سفر کرنا دشوار ہو جاتا ہے بلکہ صحت بگڑنے کا بھی ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ متعلقہ وارڈ اور سڑک رابطے این ایچ پی سی کے ہیڈکوارٹر سے محض چند میٹر کی دوری پر واقع ہیں۔نصیر باغوان کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام و انتظامیہ سے کئی بار سڑکوں کی مرمت کے لئے اپیل کی گئی لیکن متعلقہ آفیسران اور انتظامیہ مسلسل مسافروں کو درپیش مشکلات کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ان کے علاوہ نجی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے بھی ان سڑک رابطوں کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان سڑک رابطوں کی مرمت کی جائے۔نصیر باغوان نے انتظامیہ اور متعلقہ آفیسران سے ان سڑک رابطوں کو جلد از جلد مرمت کر کے بلیک ٹاپ کرنے اور نالیوں کے پانی کی نکاسی کے مناسب انتظام کرنے کی اپیل کی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا