تارکول سے پہلے ہی کیسے ہوابوریا بستراگول؟

0
0

بھلیسہ ۔ بلاک چلی سڑک خستہ حال، تارکول بچھانے کیلئے کس کاہورہاہے انتظار
منظور سمسھال

بھلیسہ ؍؍ بلاک چلی میں سڑک خستہ حال ہے۔چھ برسوں سے کوئی تار کول نہیں بچھایاہے۔ڈرائیور لوگوں کو جان بوجھ کر گاڑی چلانی پڑتی ہے سیاست دانوں نے اپنے مفاد کیلئے عوام کو استعمال کیا۔لیکن زمینی سطح پر ابھی تک کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے کئی بار انتظامیہ کو آگاہ کیا۔اگر دیکھا جائے تو سڑک پر صرف پتھر ہی نظر آئیں گے۔اگر ذرا سی بھی بارش ہو جائے تو روڈ میں نکلنا مشکل ہے۔حالیہ طوفانی بارش سے سڑک پر چلنا مشکل ہو گیا تھا۔اگر تار کول ہوتا تو کبھی بھی گاڑی چلانے میں ڈرائیور لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔بلاک چلی کے دو پنچایت منو اے اور بی میں ابھی تک کوئی سڑک نہیں ہے۔عوام کو ہربار مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔لہٰذا ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے پر زور اپیل کی جاتی ہے جلد از جلد تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا