سب ضلع بانہال کی تحصیل کھڑی کے ایک گاؤں ہجوا میں آگ کی واردات

0
0

دو درجن سے زائد رہایشی مکانات نظر آتش،لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل
ملک شاکر

بانہال؍؍ سب ضلع بانہال کی ایک تحصیل کھڑی کے گاؤں ہجوا میں آگ کی ایک بھیانک واردات پیش آئی جس میں دو درجن سے زائد رہایشی مکانات دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے چونکہ علاقہ میں سڑک رابطہ کی عدم دستیابی اور فائیر سروس کا نہ ہونا اتنے بھیانک واردات کی وجہ ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے جب اس واردات کو دیکھا تو ان کی آنکھیں نم تھیں اور لاکھ کوششیں کرنے کے باوجود بھی بے بس نظر آئے کیونکہ آگ بجھانے کا کوئی کارگھر ذریعے موجود نہ تھا جس کی وجہ سے کروڑوں مالیت کے دو درجن سے زائد رہایشی مکانات راکھ ہو گئے۔ آتشزدگی کے اس خوفناک اور دل کو دہلا دینے والے واقعہ پر نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر رامبن و سینئیر رہنما سجاد شاہین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ شاہین نے ہجوا آتشزدگان کو مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نقصانات کی تشخیص کے لئے ٹیمیں بھیجیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ آگ کے واقعے کے متاثرین کے لیے امداد اور بحالی کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ملی بھر میں فائر سروس اسٹیشنوں کے قیام کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقوں میں بلاک سطح پر اس طرح کے اسٹیشن کھولے جائیں۔ شاہین نے علاقے کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کھڑی ، مہو ، رامسو ، نیل ، اوکھڑال ، میں فائر سروس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا