"گھر پر رہیں ، یوگا کے ساتھ رہیں ” جی ڈی سی بھدرواہ نے منایا یوگا ڈے

0
0

گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے زیر اہتمام عالمی یوم یوگ ہفتہ اختتام پذیر
لازوال ڈیسک

بھدرواہ //این سی سی اور این ایس ایس یونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ نے عالمی یوم یوگا 2021 کے موقع پر ہفتہ بھر کے ایونٹ کا انعقاد کیا۔ جبکہ یہ پروگرام پرنسپل کالج ڈاکٹر کلدیپ کمار شرما کی نگرانی میں "یوگا کے ساتھ رہیں ، گھر پر رہیں”کے تھیم سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے ۔وہیں اس دوارن ہفتہ بھر میں مختلف سرگرمیاںاور یوگا پر مشقیں کی گئی جن میں یوگا پر براہ راست یوگا سیشن کا انعقا جس میں ایس یو او منوج ، کیڈٹ سیلونی اور کیڈٹ شیوانی نے ماسٹر ٹرینرز کی حیثیت سے کام کیا۔ وہیںدوسرے کیڈٹ ، طلبائ، عملہ ، اے این اوز اورر دوسرے مہمان یوگا مشقوں اور یوگا آسناس کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پیش کیے جانے والے اہم آسنوں میں ٹار آسنا ، بھوجنگ آسن ، اتٹاسنا ، چترنگا وغیرہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں سانس لینے کی مشقوں کے علاوہ انوولم ، ویلم بھی خاص سرگرمیاں رہی ۔ اسکے علاوہ 14جون سے شروع اس پروگرام میں این ایس ایس کے رضاکاروں نے پوسٹر مقابلہ ، رنگ مقابلہ ، آسن مقابلہ ، یوگا تقریری مقابلہ ، وزارت آیوش کے زیر اہتمام آن لائن کوئز وغیرہ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ وہیں اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل ایس ایس راوت نے کیڈٹس ، عملہ کے طلباء اور اے این اوز کو مبارکباد پیش کی۔ دریں اثناء پروگرام کا اختتام پی او این ایس ایس جی ڈی سی بھدرواہ پروفیسر ایس ایس پریہار کے شکریہ الفاظ کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا