جموں وکشمیر کے سبھی20اضلاع میں متواترلاک ڈائون

0
0

نرمی کے دوران احتیاطی تدابیربالائے طاق،بارہمولہ قصبہ میں رش،بڈگام میں بینک کے باہرہجوم،حکام کی فوری کارروائی
کے این ایس
سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے سبھی20اضلاع میں متواتر13ویںروز بھی معمولات زندگی عملاً مفلوج رہے ،کیونکہ کورونا کرفیو ولاک ڈائون کے تحت عائد پابندیوں وبندشوں کے چلتے تمام بازاربندرہے جبکہ شاہراہوں اورسڑکوں سے ٹریفک غائب رہا۔تاہم منگل کی صبح بڈگام اوربارہمولہ سمیت کچھ علاقوں میں لاک ڈائون میں دی گئی نرمی کے دوران لوگوں کوکوروناسے بچنے کیلئے لازمی احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اُڑاتے دیکھا گیا۔جسکے بعدبڈگام میں انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون نافذ کیا گیا ۔کشمیر نیوزسروس (کے این ایس) کے مطابق منگل کے روزشہرسری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں سکوت طاری رہاکیونکہ سڑکیں ویران اورچھوٹے بڑے بازارسنسان نظرآرہے تھے۔اُدھر جموں صوبہ کے سبھی اضلاع میں بھی کورونا کرفیو اورلاک ڈائون جاری ہے ،اورمعمول کی سرگرمیوں نیز نقل وحمل پرپابندیاں سختی کیساتھ عائد کی گئی ہیں ۔خیال رہے جموں و کشمیر کے چار اضلاع سری نگر، جموں، بڈگام اور بارہمولہ میں 29 اپریل کی شام سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ بعدازاں لاک ڈائون کادائرہ باقی اضلاع تک بھی بڑھایا گیا۔ حکومت نے جموں وکشمیر کے سبھی 20اضلاع میںمیں 17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن جاری رکھنے کاپہلے ہی اعلان کیا ہے۔گرمائی دارالحکومت سری نگرشہرسمیت وادی کے سبھی اضلاع میں منگل کے روزبھی بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور سڑکیں سنسان نظر آئیں۔شہرسری نگرمیں پولیس نے لاک ڈائون کوعملانے اورخلاف ورزیوں کوروکنے کیلئے اپنی کارروائی تیز کردی ہے ۔تمام پولیس تھانوںکومتحرک کرکے یہاں جگہ جگہ خاردار تاریں ڈالکررکائوٹیں ڈالی گئی ہیں جبکہ پولیس کی ٹیمیں مختلف مقامات پرگاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہیں ۔اس دوران سری نگر کوشمال وجنوب نیز وسطی کشمیرکے اضلاع سے ملانے والی شاہراہوں کیساتھ ساتھ بین ضلعی سڑکوں پربھی چیکنگ کاعمل تیز کیاگیاہے ۔پولیس و فورسز نے لوگوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے یہاں شہرسری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی متعدد مقامات پر بیرکیڈلگا کر متعدد سڑکوں کو سیل کردیا ۔ جبکہ پابندیوں کو سختی سے نافذ کیا گیا ، اورعوامی نقل وحمل پرمکمل پابندی عایدکی گئی ہے ۔شہرسری نگر کے علاوہ بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ،گاندربل ،بڈگام،کولگام ،پلوامہ ،شوپیان اوراننت ناگ اضلاع میں بھی بندشوں اورپابندیوں کومزیدسخت کردیاگیا ۔ادھر منگل کے روزکچھ قصبوں و علاقوں میں صبح کے وقت کچھ گھنٹوں کیلئے اشیائے ضروریہ جیسے سبزی، دودھ، گوشت، روٹی وغیرہ فروخت کرنے والے دکانات کوکھولنے کی اجازت دی گئی ۔اس دورانشمالی قصبہ بارہمولہ میں صبح کے وقت لاک ڈائون میں نرمی کے دوران مین چوک اوراسکے ملحقہ بازاروں میں کافی رش دیکھاگیا۔مختلف سامان اورچیزوں کی خریداری کیلئے بازارکارُخ کرنے والے لوگوں میں خواتین کی ایک بڑی تعدادبھی شامل تھی ۔مین چوک ،جدیدمارکیٹ ،سبزی مارکیٹ اوردوسرے بازاروں میں لوگ بغیرکسی احتیاط کے آتے جاتے نظرآئے جبکہ اس دوران لوگوںنے سماجی دوری اورجسمانی فاصلہ قائم رکھنے جیسے اصولوں کاکوئی خیال نہیں رکھا ،بازارمیں گھومنے والے کئی افرادکوبغیرماسک بھی دیکھاگیا۔ اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔اس دوران منگل کے روز انتظامیہ کی جانب سے کئی روز بعد کورونا کرفیو میں نرمی دی گئی تھی جس کے بعد لوگ مکمل طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔یہاں جموں وکشمیر بینک کے باہرلوگوںکاایک ہجوم جمع ہوا،اورا س دوران سماجی دوری اورجسمانی فاصلہ قائم رکھنے کی دھجیاں اُڑائی گئیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر بینک بڈگام کو بند کرا دیا اور قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا