سری نگر میں جاری ‘کورونا کرفیو’ مزید سخت ہوگا:اعجاز اسد

0
0

سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت کے لئے بھی ‘پاس سسٹم’ رائج
یو این آئی
سری نگر؍؍ ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے شہر میں جاری ‘کورونا کرفیو’ میں مزید سختی لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت کے لئے ‘پاس سسٹم’ رائج ہوگا۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت پاس سسٹم کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی۔ تمام شعبوں کے سربراہان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ پاسز کے لئے ریکوزیشن جمع کر دیں’۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ‘کورونا وائرس ان پڑھ ہے۔ یہ نابینا، یہ سنتا بھی نہیں ہے۔ یہ بے رحم ہے۔ یہ تہوار اور غیر تہوار والے دنوں میں فرق نہیں کرتا ہے’۔اس دوران اعجاز اسد نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ضلع سری نگر میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا جا رہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے۔ ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔ ہسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹروں میں آکسیجن سے لیس بیڈوں کا مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ڈی آر ڈی او نے پانچ سو بستروں والے کووڈ ہسپتال کی تعمیر شروع کی ہے جو چند ہی دنوں کے اندر مکمل کر لیا جائے گا’۔دریں اثنا ایس پی ایسٹ سری نگر تنو شری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کورونا کرفیو میں کسی بھی نرمی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر عید منائیں۔ کورونا بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ حالات جلد از جلد ٹھیک ہوں تو اس کے لئے لوگوں کا گھروں میں بیٹھنا ضروری ہے۔ ہم صرف طبی عملے، مریضوں اور ملازمین کو چلنے کی اجازت دے سکتے ہیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا