’لاپرواہی سے کام لیا جا رہا ہے اور وائرس کو ہلکے میں لیا جا رہا ہے‘

0
0

موجودہ حالات کے چلتے دو لوگوں کا ایک ساتھ کھانا کھانا بھی صحیح نہیں: ڈاکٹر ششی سودن
یو این آئی
جموں؍؍ گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سودن نے کہا کہ موجودہ حالات کے چلتے دو لوگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ لاپرواہی سے کام لیا جا رہا ہے یا اس کو ہلکے میں لیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ششی سودن نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہمارے پاس کووڈ کے 746 مریض زیر علاج ہیں۔ ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ صورتحال قابو میں آ گئی ہے۔ کافی دنوں سے کورونا کرفیو جاری ہے لیکن ابھی تک مثبت نتائج سامنے نہیں آ رہے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ایسا لگ رہا ہے کہ لاپرواہی سے کام لیا جا رہا ہے یا اس کو ہلکے میں لیا جا رہا ہے۔ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کے بغیر کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘لوگ اب بھی چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں جمع ہو رہے ہیں۔ لیکن سمجھنے کی بات یہ ہے کہ موجودہ حالات کے چلتے دو لوگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتے ہیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا