جنوری۔مارچ سہ ماہی میں ریلائنس کی کمائی میں دوگنا اضافہ

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍جنوری۔مارچ سہ ماہی میں ریلائنس کی کمائی میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سہ ماہی میں کمپنی کا نیٹ پروفٹ 13227کروڑ روپے رہا جبکہ جیو نیٹ پروفٹ 3360کروڑ روپے رہا۔جنوری۔مارچ سہ ماہی کے ریلائنس کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ ریفائننگ بزنس میں کمزور ی کے باوجود پیٹروکیمیکل اور کنزیومر بزنس میں اچھی کارکردگی کی وجہ سے جنوری۔مارچ سہ ماہی میں کمپنی کا منافع دو گنا ہوگیا۔ جنوری۔مارچ سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کا نیٹ پروفٹ 13227کروڑ روپے رہا۔ دسمبر سہ ماہی میں یہ منافع 13101کروڑ روپے تھا جبکہ مارچ 2020سہ ماہی میں یہ اعدادو شمار 6348کروڑ روپے تھا۔جنوری۔مارچ سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کا مجموعی ریونیو 1.49لاکھ کروڑ روپے رہا جبکہ دسمبر سہ ماہی میں یہ اعداود شمار 1.18لاکھ کروڑ روپے تھا۔ جنوری۔مارچ سہ ماہی میں ریلائنس جیو کا نیٹ پروفٹ 3360کروڑ روپے رہا۔ دسمبر سہ ماہی میں جیو کا نیٹ پروفٹ 3291کروڑ روپے رہا تھا جبکہ مارچ 2020میں یہ 1.36لاکھ کروڑ روپے رہا۔ ریلائنس جیو کا نیٹ پروفٹ 3360کروڑ رہا اور نیٹ ریونیو 17358کروڑ روپے رہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا