مودی نے گورودوارہ شیش گنج میں ماتھا ٹیکا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نیشری گورو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرب پر انہیں سلام پیش کیا ہے۔وزیر اعظم ہفتہ کی صبح گورودوارہ شیش گنج پہنچے اور وہاں جا کر دعا کی۔ بعد میں مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’ 400 ویں پرکاش پرب کے خصوصی موقع پر میں شری گورو تیغ بہادر جی کوسلام کرتا ہوں۔ انہیں ان کی ہمت اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنے کی کوششوں کے لئے پوری دنیا میں احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ظلم اور ناانصافی کے خلاف جھکنے سے انکار کردیا۔ ان کی عظیم قربانی بہت سے لوگوں کو طاقت اورتحریک دیتی ہے۔وزیراعظم بغیر سکیورٹی روٹ کے گوردوارہ گئے اور وہاں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات نہیں کئے گئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا