احمدآباد ، یکم مئی ، (یواین آئی) پنجاب کنگس کے خلاف یہاں جمعہ کو آئی پی ایل 14 کے 26 ویں میچ میں شکست کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ساری بات
شراکت قائم کرنے اور 110 کے اوپر کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ کھیلنے کی تھی جو ہم نہیں کرسکے۔
وراٹ نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا، پنجاب نے اچھی شروعات کی، لیکن ہم نے ان کے پانچ وکٹ حاصل کرکے میچ میں کچھ حدتک واپسی کی ۔ اس کے حساب سے ہمیں 160 کا تعاقب کرنا چاہئے تھا کیونکہ تب وہ 116 پر پانچ تھے لیکن ہم نے آخر میں 25 رن فاضل دیئے۔ بلے باز کیا کررہے تھے، اس پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی۔ اس کی وجہ سے ہم اپنے منصوبوں پر صحیح طریقہ سے عمل نہیں کرسکے۔ ہم نے باونڈری لگانے کے لئے خراب گیندیں دیں۔ وہیں بلے باز کے طور پر ہم شروعات میں کافی کچھ کرنے کی کوشش کرسکتے تھے۔ سیدھی گیندوں پر ہٹ کرنا مشکل تھا۔
آر سی بی کے کپتان نے کہا، ہمیں آگے بڑھانے کے لئے صرف کچھ چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے شعبے ہیں، جن میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ ہماری ٹیم کا توازن ایسا ہے کہ ہم نے رجت پاٹیدار کو نمبر تین پر کھیلنے کی آزادی دی ہے۔ ہم حالات کے مطابق بلے بازی آرڈر سیٹ کرتے ہیں، جس سے ہماری بلے بازی لائن اپ میں اچھا تال میل بنارہے۔ رجت ایک بہترین کھلاڑی ہیں، افسوس کہ آج ان کا دن نہیں تھا۔ ہم نے آخر میں جو ایکسٹرا 25 رن دیئے وہ کافی مہنگے ثابت ہوئے۔