کووڈ ویکسین ‘میجک بلٹ’ ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

0
0

سری نگر،// ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ کووڈ ویکسین ‘میجک بلٹ’ اور وائرس کے خلاف ‘حتمی تحفظ’ ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کو یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں 18 سے 45 سال کی عمر کے زمرے کے لوگوں کے لئے شروع کی جانے والی ویکسینیشن مہم کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا: ‘ویکسین میجک بلٹ ہے، یہ وائرس کے خلاف حتمی تحفظ ہے، لیکن ساتھ ہی طبی ماہرین یہ بات بھی بتاتے ہیں کہ ویکسین لگوانے کے بعد بھی آپ کو ماسک پہننا ہے۔ سماجی دوری کا خیال رکھنا ہے۔ ہاتھ دھونے ہیں۔ ہر ایک شخص کووڈ ایس او پیز سے واقف ہیں ان سب پر عمل کرنے کی ضرورت ہے’۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سری نگر میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے اور 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے فی الحال دس ویکسینیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ویکسین کی سپلائی آ گئی ہے۔ ہمارے پاس اس کی معقول مقدار موجود ہے۔ جموں و کشمیر میں اب تک سب سے زیادہ ویکسین سری نگر میں لگوائی گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی مانگ بڑھ گئی ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اٹھارہ سے پنتالیس سال کی عمر کے زمرے کے لیے ویکسینیشن کے دس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ مراکز کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا