بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے

0
0

کانگریس نے آسام کے لوگوں کو بم اور بندوق تھمائی : مودی
لازوال ڈیسک

کلکتہ/کوکراجھار ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہندتو کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ میں موسمی عقیدے پریقین نہیں رکھتا انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے اور بی جے پی 200سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی جے نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ پہلے ممتا بنرجی کو جے شری رام کے نعرے سے پرابلم تھا اور اب ممتا بنرجی کو زعفرانی کپڑے اور تلک سے پریشانی ہورہی ہے۔اب انہیں راکشک کہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران اپنے گوتر کو بیان کررہی ہے۔خیال رہے کہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی خود کو شنڈیلا گوتر بیان کررہی ہیں۔کیا ان کے لئے روہنگیائی شنڈیلا ہیں جنہیں وہ سرخ قالین پیش کررہی ہیں۔سنگھ کے اس تبصرے پر ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہو موئترا نیکہاکہ گری راج سنگھ کہہ رہے ہیں کہ ممتا بنرجی کا تعلق روہنگیائی قبیلہ سے ہے۔ان پر وہ فخر کرتی ہیں۔مگر یہ چوٹی والا راکشک ہونے سے زیادہ بہتر ہے۔وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کے سفر پر ترنمول کانگریس کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دئے جانے پر ترنمول کانگریس کی سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے اپنے مندر کے دورے کا دفاع کیا ہے۔ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا کہ مودی بنگلہ دیش کے دورے دوران اسمبلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں نے بنگلہ دیش میں 51 شکتی پیٹھ جیشورشوری کالی مندر میں سے ایک کا دورہ کیا۔ ترنمول کانگریس کے لوگ اس پر اعتراض کررہے ہیں۔کیا متوا سماج کے مندر کا دورہ کرنا غلط ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں موسمی عقیدے (شردھا) کو ظاہر کرنے میں یقین نہیں رکھتا۔ ہم ہمیشہ اپنے عقیدے اور روایت پر فخر کرتے ہیں۔خیال رہے کہ متوا سماج مغربی بنگال کے متعدد سیٹوں پر حاوی ہے۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے آئین کا حلف لیا ہے۔اس کے باوجود اترپردیش اور بہار کے باشندوں کو باہری قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی بول رہی ہیں کہ اترپردیش اور بہار کے غنڈے اسمبلی انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔ممتا بنرجی کے نندی گرام اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کو احساس ہوچکا تھا کہ وہ ہاررہی ہیں۔نندی گرام میں بھی ہاریں گی۔خیال رہے کہ آج نندی گرام میں آج پولنگ ہورہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بنرجی نیدیگر جماعتوں کے 14 رہنمائوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل آنے والی شکست پر ان کی پریشانی کا باعث ہے۔مودی نے کہا کہ وہ ان لوگوں سے مدد مانگ رہی ہیں جو ان کی نظر میں بیرونی اور سیاح ہیں اور جن کے پاس اس سے پہلے ملنے کا وقت نہیں تھاانہوں نے کہا کہ دیدی کے لئے ، بنگال ایک کھیل کا میدان ہے ، لیکن بی جے پی کے لئے ریاست ترقی ، تعلیم اور صنعتوںکی ترقی کا میدان ہے۔وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ا س نے اپنے طویل دور حکومت میں آسام کو بم ، بندوق اور بلاکیڈ میں جھونک دیا تھا ، جبکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے اس ریاست کوامن اوروقار کا تحفہ دیا ہے۔مسٹر مودی نے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ مجھے اطمینان ہے کہ سنہ 2016 میں بی ٹی آر میں امن و ترقی کا جو وعدہ ہم نے کیا تھا ، اس کے لئے انتہائی ایماندار کوشش کی ہے۔ کانگریس کے طویل دور حکومت نے آسام کو بم ، بندوق اور بلاکیڈ میں جھونک دیا تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ آج بی ٹی آر میں وسعت آئی ہے اور ترقی کی نئی شروعات بھی ہوئی ہے۔ بوڈولینڈ کی پائیدار ترقی کے لئے ہمارا گر ہے امن ، خوشحالی اور سلامتی۔ یہ انتخابات ’مہاجوت کے مہاجھوٹ ‘ اور ڈبل انجن کے مہا وکاس کے درمیان ہے۔ جس پارٹی کے لیڈروں نے کوکرا جھار کو تشدد کی آگ میں جھونک دیا تھا ، آج کانگریس نے اپنا ہاتھ اور اپنا مستقبل ان لوگوں کو تھما دیا ہے۔ اس دور میں دہلی سے لے کر گوہاٹی تک کانگریس کی سرکاریں خاموش تماشا دیکھتی رہیں۔ آج ہمت دیکھیں ، کانگریس ایک’ مہا جھوٹ‘ بنا کر ، ایک بار پھر کوکرا جھار سمیت پورے بودولینڈ علاقائی خطے کو دھوکا دینے کے لئے نکلی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا