انضمام کی بدولت پی این بی قومی تعمیر میں بڑا کردار اداکرنے کو تیار

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستانی بینکنگ صنعت یکم اپریل 2020 کو بینکنگ شعبے کے عظیم انضمام کا گواہ بنا جس کے تحت عوامی شعبے کے بینکوں کی تعداد 19 سے کم ہو کر 12 ہو گئی۔ اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹیڈبینک آف انڈیا کا انضمام پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں ہوا جس سے وہ ملک کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک بنا جس کا کْل کاروبار 18 لاکھ کروڑ روپیے سے زیادہ کا ہے۔پی این بی کی پہنچ اب ملک کے وسیع و عریض علاقے تک ہوگئی جس میں بینک کی 10800سے زیادہ برانچ، 13900 سے زیادہ اے ٹی ایم، 12300 سے زیادہ بینکنگ کوریسپونڈینٹ (نمائندے) اور ایک لاکھ سے زیادہ اہلکار شامل ہیں۔انضمام کے ایک سال مکمل ہونے کے ساتھ ہی پی این بی نے کاروبار، گاہک، اہلکار اور ٹیکنالوجی کا انضمام پورا کر لیا ہے اور بینک اب اس انضمام سے ملنے والی مشترکہ استعداد کا مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔بینک مینیجمنٹ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو ا?فیسر (سی ای او) سی ایچ، ایس ایس ملک ارجن راو? نے کہا،’ہم نے ٹیکنالوجی کا انضمام دسمبر 2020 تک ریکارڈ وقت میں پورا کر لیا جس سے 2021 سے ہم اپنے کاروبار کی ترجیحات پر توجہ دینے کے اہل ہوپائے۔ ہم نے ادارے میں کئی طرح کی اندرونی تبدیلی بھی کی جس سے بینک کو صارف مرتکز اور مستقبل کا بینک بنا سکیں۔ مسلسل انضمام،آسان پروڈکٹ ہم آہنگی ، عمل،تقسیم چینلز ، خصوصی یونٹ مینوفیکچرنگ اور ٹکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے ساتھ ، ہم جامع مصنوعات اور بہترین سروس پیش کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جس کا صارفین کو فائدہ پہنچا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا