کشمیری نوجوانوں کے لئے فوج میں بھرتی کی ریلی کا ماہ مئی میں اہتمام کیا جائے گا: فوجی ترجمان

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍’آرمی ریکروٹمنٹ دفتر سری نگر’ کشمیر کے جملہ اضلاع کے امیدواروں کے لئے سال رواں کے ماہ مئی سے ایک بھرتی ریلی کا اہتمام کر رہا ہے۔ قریب دو ہفتوں پر مشتمل یہ بھرتی ریلی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منعقد کی جائے گی۔دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی ریکروٹمنٹ دفترسری نگر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سونہ واری علاقے کے ہیلی پیڈ میدان میں 17 سے 28 مئی تک ایک بھرتی ریلی کا اہتمام کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس بھرتی ریلی میں کشمیر کے تمام دس اضلاع بانڈی پورہ، کپوارہ، گاندربل، بارہمولہ، سری نگر، بڈگام، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور کولگام سے تعلق رکھنے والے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ ریلی جنرل ڈیوٹی سپاہیوں، کلرک، سٹور کیپر، نرسنگ اسسٹنٹ، نرسنگ اسسٹنٹ ویٹرنری وغیرہ کی اسامیوں کو پْر کرنے کے لئے منعقد کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ خواہشمند امیدوار ہماری ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in پر آن لائن ایپلائی کر سکتے ہیں اور 2 اپریل سے یکم مئی تک رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں اینڈ کشمیر لائٹ انفینٹری رجمنٹ سینٹر سری نگر میں 24 سے 26 مارچ تک منعقد ہونے والی بھرتی ریلی میں زائد از تین ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ریلی میں کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدوار شریک ہوئے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا