اشیائے ضروریہ کو مہنگا کر کے عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے: غلام احمد میر

0
0

کانگریس کمیٹی نے جموں و کشمیر میں مہنگائی کے خلاف 45 دنوں پر محیط مہم چھیڑی جس میں زائد از 50 ہزار لوگوں نے شرکت کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ میں مہنگائی کر کے عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کمیٹی نے جموں و کشمیر میں مہنگائی کے خلاف 45 دنوں پر محیط مہم چھیڑی جس میں زائد از 50 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی اگلے ایک ہفتے میں مہم کے دوسرے مرحلے کے بارے میں پروگرام تشکیل دے گی۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘پارٹی نے جموں وکشمیر میں 15 فروری سے 45 دنوں پر محیط مہنگائی کے خلاف ایک منظم مہم چھیڑی جس میں پارٹی کے تمام شعبوں سے وابستہ عہدیداروں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا’۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ میں مہنگائی کر کے عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔موصوف صدر نے کہا کہ مہم کے دوران پارٹی کو احتجاج درج کرنے اور دھرنے دینے سے روکنے کی کوششیں کی گئیں لیکن جتنا ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی اتنے زیادہ لوگ ہماری مہم میں شامل ہونے لگے۔انہوں نے کہا کہ 45 دنوں پر محیط اس مہم میں زائد از 50 ہزار لوگوں نے شرکت کی اور دھرنوں کے دوران زائد از پانچ ہزار ورکروں کو حراست میں لیا گیا۔مسٹر میر نے کہا کہ پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد ہم دوسرا مرحلہ شروع کریں گے جس کے لئے پروگرام ایک ہفتے میں تشکیل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے پروگرام میں دیکھنے کی کوشش کریں گے کہ آیا موجودہ حکومت کی طرف سے ‘گاؤں کی اور’ پروگراموں کے دوران لوگوں کے مطالبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا یا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ہمارا مسلسل مطالبہ رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا