461نئے مثبت معاملات

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے461نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے361کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 100کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,31,421تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران01 کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔اِسی مدت کے دوران 04کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں 01کا تعلق صوبہ جموں اور 03کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,31,421معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے2,874سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,26,549اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,998تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,261کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور737کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید114فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے36اَفراداور کشمیر صوبے کے78افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 60,89,662ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے یکم؍اپریل 2021 ئ؁ ئ؁ کی شام تک 59,58,241نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک15,15,253افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,928اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔2,874اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,23,318اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب13,52,135اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا