صوبہ جموں میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک اور قدم

0
0

تیرومالا تروپتی دیوستھانم کولیز پر اراضی حاصل کرنے کیلئے منظوری دے دی ،ٹی ٹی ڈی ایک مندر ، روحانی نمو کا مرکز تعمیر کرے گا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اِنتظامی کونسل کی میٹنگ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںتیروملا تروپتھی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) کو 496 کنال اور17 مرلہ اراضی لیز پر 40 سال کی مدت کے لئے الاٹ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔تیروملا تروپتھی دیوستھانم اِس اراضی پرپلگرم سہولیات کمپلیکس ، ویداپاتاسالہ ، روحانی / مراقبہ مرکز ، دفتر ،اقامتی کوارٹروںاور پارکنگ سہولیات تعمیر کرے گا اور مستقبل میں کیمپس میں طبی اور تعلیمی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔تیروملا تروپتھی دیوستھانم ،حکومت نے ٹی ٹی ڈی ایکٹ 1932 کے تحت قائم کیا ہوا ایک بین الاقوامی شہرت کا ایک چیئرٹیبل آرگنائزیشن ہے جس میں روحانی ، ثقافتی ، معاشرتی اور تعلیمی شعبے میں سرگرمیوں کا ایک ثابت ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔ جموں و کشمیر میں اِس کی آمد سے اِقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے علاوہ جموں میں سیاحت کے اِمکانات بالخصوص پلگرم سیاحت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ مرکز مکمل ہونے کے بعد ٹی ٹی ڈی بنیاد ی ڈھانچہ ماتا ویشنودیوی شرائین اور امرناتھ جی شرائین کے علاوہ عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لئے ایک پُر کشش مرکزبنے گا۔ اس سے سیاحوں کو جموں شہر میں آنے اور زیادہ دیر تک رہنے کے لئے سہولیت فراہم ہوگی ۔ مستقبل میں کیمپس میں ہونے والی ترقی خطے کی معاشی نمو میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا