نوگام حملہ ایک نقاب پوش سمیت4جنگجونے انجام دیا

0
0

چار ر میںسے 2 مقامی حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی:آئی جی پی کشمیر
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمارنے نوگام سری نگرمیں بھاجپا عہدیدارکے گھرپرہوئے حملے میں چار جنگجوئوں کے شامل ہونے کاانکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ 2حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اوریہ دونوں مقامی ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ حملے کے وقت ایک جنگجونے برقعہ پہن رکھاتھا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نوگام سری نگر میں بی جے پی لیڈرکی رہائش گاہ پر چار جنگجوؤں نے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا اور اُسکی سروس رائفل چھین لی گئی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے خودجاکرجائے وقوع کا معائنہ کیا ہے۔آئی جی پی کشمیرکاکہناتھاکہ جنگجوئیانہ حملے کے وقت ایک اہلکار گارڈ ڈیوٹی پر تھا اور 2 دیگر گارڈ روم میں تھے۔ آئی جی پی نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں یہ واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایک جنگجو برقعہ پوشتھا اوراُس نے عورت کی آواز میں سنتری سے کھولنے کو کہا،اورجیسے ہی سنتری نے دروازہ کھولا ،2جنگجواندرآئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمارنے کہاکہ اس حملے کے دوران ایک اور جنگجو آیا اوراہلکارکی رائفل چھین لی۔انہوں نے کہاکہ اس حملے میں رمیض راجہ نامی اہلکار ازجان ہوگیا۔آئی جی پی کشمیرنے کہاکہ آری گام نوگام میں ہوئے حملے میں ملوث 4 جنگجوئوں میں سے 2کی شناخت کی جا چکی ہے اور ان دونوں کا تعلق سرینگر شہر سے ہے اور وہ خورشیدساکنہ چھانہ پورہ اورعبیدشفیع ڈارتحریک لبیک نامی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہ دونوں جنگجو ان 6 نوجوانوں میں شامل تھے جو گذشتہ سال جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوئے تھے۔ آئی جی پی کشمیر وجئے کمارنے کہاکہ حملے میں شامل 2دیگر عسکریت پسندوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔تاہم سینئرپولیس آفیسر نے کہا کہ بہت جلد ہم ان کی نشاندہی کریں گے اور انہیں ہلاک کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت ساری کاروائیاں جاری رکھی ہیں لیکن فروری اور مارچ میں کامیابی کا خاتمہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آج ہی چھا نہ پورہ میں ایک جنگجومخالف آپریشن عمل میں لایاگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا