کشتواڑ شاہراہ گاڑی کھائی میں جا گری

0
0

نوجوان ہلاک، اکھنور میں میٹا ڈار الٹنے سے30مسافر زخمی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کے خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر لیا ہے ۔اس دوران جموں کے اکھنور علاقے میں میٹاڈار الٹنے سے 30افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے چناب میںسڑک کا ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔یہ سڑک حادثہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا، جب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک کار 3 سو فٹ گہری کھائی میں جاگری اس حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔موقع پر موجود مقامی لوگوں نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس لاش کو قبضیمیں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال دوڈہ روانہ کردیا۔حادثہ میں ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت عارف وانی ولد بشیر احمد ساکن شْریان ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے۔ادھرصوبہ جموں کے اکھنور علاقے میں جمعرات کو ایک میٹا ڈار اْلٹنے سے اس میں سوار 30مسافر زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق میٹا ڈار میں جولوگ سوار تھے وہ کسی مذہبی مقام کی طرف محو سفر تھے جب مازامی نامی مقام پر یہ اْلٹ گیا۔اس حادثے میں 30مسافروں کو چوٹیں آئیں جنہیں سب ضلع اسپتال اکھنور پہنچایا گیا اور وہاں سے کم و بیش دس کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔ایس ڈی پی او اکھنور ورن جنڈیال نے نیوز ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماجامہ گاوں کے رہنے والے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا