بانہال میں دلخراش سڑک حادثہ،18سالہ عابد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا

0
0

علاقہ میں صف ماتم،کئی دینی اور ادبی تنظیموں کا اظہار تعزیت
ملک شاکر

بانہال // ضلع رام بن میں آئے روز جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثات کا سلسلہ جاری ہے جو بالکل بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور آئے روز کئی لوگوں کو اپنی قیمتی جانیں گنوانی پڑتی ہیں۔وہیںبانہال میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رتن باس کے مقام پر ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک 18 سالہ عابد احمد لون ولد مرحوم عبدالسلام لون ساکنہ تانترے پورہ ڈولیگام تحصیل بانہال کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے ۔واضح رہے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عابد ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK03F-0310 پر سوار تھا اور رتن باس بانہال کے مقام پر ایک ٹرک زیر نمبرJk02AG-0801 کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عابد احمد لون کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی اور ٹرک ڈرائیور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔وہیں عابد کو فوری طور پر ایمرجنسی ہسپتال بانہال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردا قرار دیا اور اس واقعہ کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔ بانہال کی کئی دینی و ادبی تنظیموں نے اس موقع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اللہ پاک سے دعا کی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا