قرآن دنیا کی محفوظ ترین کتاب ،جس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں

0
0

قرآن پاک کی توہین ناقابل برداشت : مولانا قاری سید آفتاب حسین بخاری
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ مولانا قاری آفتاب حسین شاہ بخاری ناظم اعلیٰ جامعہ فاطمۃ الظہرہ ڈینگلہ جنیار پونچھ نے پریس نام سے جاری بیان میںکہا کہ قرآن پاک کے خلاف بیا ن دیکر وسیم رضوی نامی لعنتی شخص نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو سخت تکلیف دی ہے ۔ انہوںنے کہایہ شخص دما غ سے پیدل ہے جسکو اتنی سمجھ نہیں ہے ۔انہوںنے کہا قرآن پاک کو اس کے کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑھتا ہے ۔ قرآن عظیم فرقان حمید دنیا کی سب سے محفوظ ترین کتاب ہے ۔ اس طرح کے بیانات سے صرف آپنی بھائی چارے آمن اور محبت کو نُقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اور اس شخص کی مرضی بھی یہی ہے ۔ انہوں نے کہا ایسے بیانا ت کے پیچھے ملک کے خلاف کام کرنے والی سازشیں کارفرما ہوتی ہیں ۔ انہوںنے کہا اس شخص کو یہ ہضم نہیں ہورہا ہے کہ ملک کی عوام آپسی اتفاق اور اتحاد سے رہتی ہے ۔ ایسے لوگ سماج دشمن عناصر ہیں ۔ ایسے لوگوں کو جیل کی سلاحوں کے پیچھے ہونا چاہئے لیکن افسوس کا مقام ہے یہ ملعون ابھی اپنے بیانوں پر ہٹ دھرمی کررہا ہے ۔یہ بات انہتائی تکلیف دے ہیکہ کروڑوں لوگوںکے جذبات کو مجروح کرنے والا شخص ابھی بھی آزاد گھوم رہاہے ۔ انہوں نے کہا ہماری سرکار سے مانگ ہے کہ فوری ایسے شخص کو گرفتا ر کیا جائے اور ملک کی سلامتی کو نُقصان پہنچانے کے جرم میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے باقی قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لی ہے ۔ اور وہ خود اسکی حفاظت کرے گا ۔اس سے پہلے بھی اسطرح کے لعنتی بہت آئے اور آتے رہے گے اور نست نابود ہوتے رہیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا