گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول بانہال میں الوداعی تقریب منعقد
ملک شاکر
بانہال/ گورنمنٹ گرلز سکول بانہال میں ایک شریف النفس استاد عبدالقیوم وانی لیکچرر ایجوکیشن 39 سال محکمہ تعلیم میں تعینات رہنے کے بعد سبکدوش ہوئے اور اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائراسکنڈری اسکول بانہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم سے منسلک اساتذہ اور طلباء کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء نے سبکدوش ہوئے استاذ کی صفات پر روشنی ڈالی اور نعتیہ پروگرام بھی پیش کیا ۔وہیں دیگر مقررین نے بھی عبدالقیوم وانی کی زندگی اور ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی اور اس کے ساتھ ساتھ علم کی فضیلت بھی بیان کی۔ اس پروگرام میں مقررین نے بھی سبکدوش ہوئے استاذ عبدالقیوم وانی کے اوصاف اور کار کردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔