ہم خواتین کے حقوق کو سلب کیا جارہا ہے:منیرہ بیگم

0
0

مگر کوٹ میں آنگن واڑی ورکران نے اپنے مطالبات کو لیکر حکومت کے خلاف احتجاج کیا
اجمل ملک

رام بن// ضلع رام بن کے سب ڈویژن رام سو کے مگر کوٹ میں آنگن واری ورکروں نے اپنے مطالبات کو لیکر زور دار احتجاجی کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آنگن واڑی وکروں نے مگر کوٹ میں اپنے مطالبات کو لیکر حکومت کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد وررفت میں خلل پڑا ۔واضح رہے یہ احتجاج منیرا بیگم کی زیر سر پر ستی میں کیا گیا ۔اس موقع پر منیرہ بیگم نے نمائندوں کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہاکہ ہم آنگن واڑی ورکر ز بھی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی طرح اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اس کے علاوہ ہمیں ایک ماہ میں تین بار دفتر جا نا پڑتا ہے جن میں کچھ ورکرز 30سے 40کلو میٹر دور سے آتی ہیں جنہیں وقت پر کرایہ بھی نہیں ہوتا اور یہ ورکرز اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو گھروں میں چھوڑ کر آتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ سڑک کی خستہ حالت ہو نے کی وجہ سے کبھی کبھار رات کو راستے میں ہی رہنا پڑتا ہے ۔اس دوران مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے منیرا بیگم نے کہا کہ ‘ریاست میں ایک طرف حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں وہیں دو سری جانب خواتین کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین حقوق کی بازیابی کیلئے خاتون افسران بھی آگے نہیں آتی ہیں بلکہ ان کے ذریعہ بھی خواتین کے حقوق کو سلب کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جبکہ گزشتہ چار بر سوں میں ہماری تنخواہیں پانچ ہزار تھی اور 2021میں ہماری تنخواہیں کم کر دی گئیں ۔بعد میں رام سو پولیس نے احتجاجی ورکروں کو سمجھا بجھا کر احتجاج ختم کروایا۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ آنگن واڑی ورکروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا ئے تاکہ ہم بھی اس ترقی یا فتہ دور میں راحت کی سانس لے سکیں ۔ اس موقع پر سرپنچ کھڑی ، ٹھیکیدار ، بٹواور نیشنل پنتھر س پارٹی کے ضلع صدر افتیاز احمدسوہل نے بھی خطاب کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا