جاری بحالی کے کام کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج افسروں کو ایس آر ایس لائیبریری جموں کی عظمتِ رفتہ بحال کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے یہ ہدایات آج شہر کے مرکز میں قائم اس سہولت کا دورہ کرنے کے دوران دیں ۔ مشیر نے محکمہ کی جانب سے لائیبریری کی بحالی کے کام کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے لائیبریری میں موجود قیمتی مسودات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی اور ان مسودات کو آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ رکھنے کی غرض سے ان کی ڈیزٹائیزیشن کے امکانات پر غور کرنے کیلئے بھی کہا ۔ مشیر بصیر خان نے لائیبریری میں آئی ٹی مرکز قائم کرنے کیلئے کہا تا کہ لائیبریری میں دستیاب کُتب کو انٹر نیٹ پر بھی تلاش کر سکیں ۔ انہوں نے ریڈنگ روم کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کیلئے کہا اور کنٹین سہولت قائم کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے لائیبریری میں سی سی ٹی وی ، اے سیز اور پینے کے پانی کی سہولیات بھی بہم رکھنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔