بھاجپا پونچھ کے سکریٹری کا قرآن پاک کی توہین پر وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

0
0

کہاقرآن سے ٹکرانے کی سزا بربادی ہے
ریاض ملک
منڈی ؍؍منڈی کے پلیرہ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے جنرل سیکریٹری سجاد احمد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی صدیوں پرانی بھائی چارگی اور آپسی پیار و محبت کو کچھ شر پسند عناصر پاش پاش کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔تاکہ ملک میں فتنہ فساد پھیلا کر اپنی شناخت اور کرسی برقرار رکھی جائے۔لیکن ایسے افراد کو سوچ لینا چاہئے کہ سیاست صرف دائیرہ میں رہ کر ہی کارآمد ثابت ہوگی۔ اس دائرہ سے تجاوز کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ اس وقت جس وقت فتین ملک دشمن مذہب دشمن امن وامان کے دشمن نے اللہ پاک کی نازل کردہ کتاب قرآن پاک کے بارے میں اپنی ناپاک حرکت کی ہے ۔اور عدالت عالیہ تک پہونچاہے۔ ہم پرزور الفاظ میں اس کے اس ناپاک فعل کی مذمت اورتردید کرتے ہیں۔ اور مرکزی بی جے پی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شر پسند لوگوں کو پارٹی سے برطرف کرکے اس کو سزا دی جائے۔ انہوں نے عدالت عالیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مردود کی قران پاک کے متعلق لگائی گئی عرضی کو مسترد کرکے ملک سے ایک سنگین فتنہ کو روکنے میں اپنارول اداکرے۔ ورنہ ملک میں فتنہ دن بدن بڑھ کر ملک کی سا لمیت کے لئے خطرہ بن سکتاہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ جو بھی قرآن پاک کے ساتھ آج تک ٹکرایاوہ تباہ و برباد ہواہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا