سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ مینڈھر ڈویژن کی مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب اور سنی جمعیۃ العلماء کے صدر مفتی محمد سلطان نقشبندی مجددی نے آج یہا ں سے خاصی تعداد میں علمائے کرا م کی موجودگی میںمیں کہا ہے کہ وسیم رضوی ایک جاہل اور فتنہ پرور شخص ہے۔ جو قرآن و حدیث اور تاریخ اسلام سے کوئی جانکاری نہیں رکھتا ۔موصوف نے مزید کہا کہ اس ظالم نے پوری دنیا کے مسلمانوں کا بالخصوص و بالعموم اہل علم کا دل دکھایا ہے۔ ملک کے اندر سنی شیعہ اختلاف کو بڑوا دیکر ایک فتنہ کی بنیاد رکھنے کی ناکام کوشش کی ہے۔لہذا ہم تمام مسلمانوں کی آواز کیساتھ حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے فتنہ پرور شخص کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور اس کو جیل میں ڈالا جائے اور ملک و ملت کی سالمیت کو بچایا جائے۔انہوں نے وسیم رضوی کے ذریعے سپریم کورٹ آف انڈیا میں دائر اس عرضی کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے۔ جس میں رضوی کے ذریعے بے بنیاد دلائل دیکر قرآن مقدس کی 26 آیات مقدسہ کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیاہے۔ مجلس نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، بھارت جیسے سیکولر ملک میں رضوی جیسے لوگ ابھی تک سلاخوں کے باہر آزاد ہوا میں گھوم رہے ہیں۔ حکومت بھارت کوفوری طور رضوی ملعون جیسے شخص کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا چاہئے،۔انہوںنے کہا رضوی جیسے لوگ کتنے آئے اور کتنے گئے اس ملعون کا ٹھکانہ جہنم ہے قرآن کی تعلیمات روز قیامت تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے اور ہم حکومت بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رضوی جیسے ملعون کو فوری طور گرفتار کرکے پھانسی دی جائے۔اس موقع پر جمعیت علماء اہلسنت والجماعت مینڈھر کے صدر مفتی محمد سلطان نقشبندی مجددی کیساتھ نائب صدر حضرت مولانا سید نزاکت حسین شاہ، مولانا پرواز عالم قادری، مولانا قاری فرید قادری، مولانا محمد رفیق ازہری،و دیگر علمائے مینڈھر موجود تھے۔