قرآن ہماری جان، ہمارا ایمان اورہمارا سب کچھ ہے: محمداشفاق

0
0

کہاوسیم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
سرفراز قادری
مینڈھر؍؍وسیم رضوی جس نے کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے چودہ سو سال پرانی مقدس کتاب قرآن پاک سے 26 آیتوں کو ہٹانے کی مانگ کرنے کی جاہلانہ حرکت کی۔ جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو نہ بھولنے والا اور ناقابل برداشت درد دیا ۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ محمد اشفاق نے کہا کہ و سیم رضوی کو مقدس کتاب قرآن پاک پر شک کرنے کے جرم میں کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کے اس منحوس شخص نے تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ جس سے اس کافر کے لئے ہمارے دلوں میں نہایت ہی غصہ ہے لہذا میں حکومت ہند سے اپیل کرتا ہوں کہ وسیم رضوی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ورنہ آنے والے دنوں میں امت مسلمہ کا غصہ اس منحوس شخص کے خلاف سڑکوں پر اترنے کے لئے مجبور کرے گا۔ جس کی ساری ذمہ داری موجود سرکار پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا قرآن مجید کے ایک نقطے پر شک کرنے والا شخص مسلمان نہیں ہوسکتا وسیم رضوی نے پورے فرقہ کو بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے جس فرقہ سے یہ شخص تعلق رکھنے کا دعویٰ رکھتا ہے اس فرقے کو بھی اس کے اس جاہلانہ حرکت سے کافی اذیت پہنچی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا