شوپیان سے سرپنچ سمیت سرکردہ سیاسی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل

0
0

ظفر اقبال منہاس نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر//سرپنچ واتھو شوپیان نے متعدد سرکردہ سیاسی کارکنان کے ہمراہ پیر کے روز لال چوک سرینگر میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ پریس ریلیز کے مطابق سابقہ پی ڈی پی حلقہ صدر واتھو خرشید احمد ڈار، سابقہ پی ڈی پی بلاک صدر واتھو محمد اقبال، محمد جبار بھٹ، زاہد احمد لون، شوکت احمد وانی، عمیر یوسف، عادل احمد، عمر نذیر، فیصل مقبول، شبنم احمد کے علاوہ ڈیرو ، کیگام ، گانپورہ اور ڈرمڈور شوپیان سے درجنوں دیگر سیاسی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔ اِن کا پارٹی نائب صدر ظفراقبال منہاس نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی جموں وکشمیر کی یکساں ترقی کے لئے کام کرنے کی وعدہ بند ہے۔ منہاس نے کہاکہ پارٹی لوگوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ لوگوں کو کئی سالوں سے مختلف سیاسی جماعتوں نے گھیرے رکھا ، البتہ اپنی پارٹی جذباتی نعرؤں پر یقین نہیں رکھتی، بجائے اِس کے ہم حقیقی امور پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جولوگوں کی معمول کی زندگیوں سے جڑے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی ’صداقت پر مبنی سیاست‘کے اصول پر کاربند ہے جس کا زمینی سطح پر مخلصانہ اقدام تقاضا ہے۔ اس دوران شوپیان سے شامل ہونے والے نئے ساتھیوں نے پارٹی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا اور زمینی سطح پر پارٹی کیڈر کو مضبوط کرنے کا عہد کیا۔ اس تقریب میں ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، جنرل سیکریٹری اپنی پارٹی یوتھ ونگ مظفر ریشی، ضلع سیکریٹری شوپیان ایڈووکیٹ محمد تنویر ٹاک اور ضلع سیکریٹری سرینگر جیلانی کمار بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا