منڈی کے بائلہ میں فوج کی جانب سے باسکٹ بال مقابلے کا انعقاد
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍نوجوانوں کو کھیل کود میں شامل کرنے کیلئے فوج کی جانب سے مختلف مقامات پر کھیل مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔وہیں فوج نے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بائلہ میں ایک باسکٹ بال مقابلے کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر فوجی افسران نے کہاکہ جن نوجوانوں کے پاس ہنر ہے اور سہولیات نہیں ہیں ان کیلئے ہم کاوشیں کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ذہانت اور ہنر کا مظاہرہ کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں ہم نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کروا رہے ہیں اور ہر نوجوان کی مدد کیلئے اس کی دہلیز پر پہنچ رہے ہیں۔