راجوری کی پنچائت بھون سریاح میں قومی ایکتا اجلاس منعقد

0
0

مقامی عوام اور پنچائتی نمائندگا ن نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍عوام کے مابین روابط مضبوط کرنے کے سلسلے میں فوج کی جانب سے ضلع راجوری کی پنچائت بھون سریاح میں قومی ایکتا اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔واضح رہے اس اجلاس کا مقصد عوام اور فوج کے مابین آپسی روابط کو فروغ دینا تھا ۔اس موقع پر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں بڑی تعداد میں مقامی عوام نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں پروگرام میں پنچائتی نمائندگا ن نے بھی شرکت کی اور امید جتائی کے عوام اور فوج کے مابین رشتوں کو مزید تقویت ملے گی ۔واضح رہے عوام اور فوج کے مابین روابط کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں فوج کی جانب سے کئی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا