ڈول ہستی پاور اسٹیشن پر آن لائین تربیتی پروگرام کا انعقاد

0
0

تخلیق،مسائل کا ازالہ اور فیصلہ لینے کی ہمت پر کیا اظہار خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈول ہستی پاور اسٹیشن پر تخلیق،مسائل کا ازالہ اور فیصلہ لینے ‘کے موضوع پر اسکل انہینسر نئی دہلی کی جانب سے تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔وہیں اس آن لائین تربیتی پروگرام کا افتتاح سینئر منیجر (ایچ آر) ڈول ہستی پاور اسٹیشن نے کیا ۔ اس موقع پر اسکل انہینسر نئی دہلی سے پرمیشورن ڈی نے آن لائین شرکت کی ۔وہیں سینئر منجیر اشوک کمار دھنوال نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس تربیتی پروگرام سے افادیت حاصل کریں ۔واضح رہے اس تین روزہ تربیتی پروگرام میں اسکل انہینسر کے ماہرین تخلیق،مسائل کا ازالہ اور فیصلہ لینے کے موضوع پر جانکاری فراہم کریں گے ۔وہیں پروگرام میں اسسٹنٹ منیجر (پی آر ) شیلندر کمار یادو نے دیگر افسران کے ہمراہ شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا