تھنہ منڈی کے منیال اور کھنیال کوٹ میں فوج نے اسکولی طلباء کو سپورٹس کٹس فراہم کیں

0
0

مقامی عوام نے فوج کی جانب سے طلباء کی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍اسکولی طلباء میں سپورٹس سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں فوج کی جانب سے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی ،گورنمنٹ ہائی اسکول منیال اور گورنمنٹ مڈل اسکول کھنیال کوٹ میں سدبھاونہ کے تحت سپورٹس کٹس فراہم کی گئیں۔واضح رہے فوج اور عوامی روابط کے سلسلے کو فروغ دیتے ہوئے مقامی عوام نے فوج سے اسکولوں میںسپورٹس کٹس کی التجا کی تھی جس پر فوج نے کاروائی کرتے ہوئے اسکولوں میں سپورٹس کٹیں فراہم کیںتاکہ طلباء میں کھیل کود کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں مقامی عوام نے فوج کی جانب سے طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا