رام نگر میں عوامی اجتماع سے کیا تبادلہ خیال،کہا این پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہے
لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍جموں وکشمیر این پی پی کء چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں اپنے ایک بیان میں بھاجپا کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے جموں وکشمیر ریاست کا درجہ ختم کر کے جموںکے ڈگروںکی توہین کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں ترقی کو بریک لگ چکی ہے اور گزشتہ چند برسوں سے جموں مخالف پالیسیوں کی وجہ سے جموں کے عوام نالاں ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جن لوگوں نے آواز اٹھائی انہیں بھاجپا نے خاموش کرنے کی کوشش کی اور بھاجپا نے حزب اختلاف کا دبانے کی کوشش کی ۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کے بھوکوں کے سامنے اپنے گھٹنے نہ ٹیکیں ۔موصوف نے اس موقع پر عوام کو یقین دہانی کروائی کہ این پی پی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔