’یہ لوگ ملک کے لئے خطرہ ہیں‘

0
0

بجرنگ دل کا جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں کو نکالنے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف احتجاج
یواین آئی

جموں؍؍راشٹریہ بجرنگ دل جموں و کشمیر یونٹ نے ہفتے کو یہاں روہنگیا پناہ گزینوں کو جموں سے نکالنے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف احتجاج درج کیا ہے۔احتجاجی نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر یونٹ کے صدر راکیش بجرنگی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو جموں سے نکالا جائے کیونکہ یہ لوگ ملک کے لئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ خاص کر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پرشانت بھوشن ان کی حمایت کر رہے ہیں۔موصوف نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک کے لئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا: ‘میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس وقت کہاں تھے جب کشمیر سے پنڈتوں کو نکالا گیا اس وقت انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔ وہ پنڈتوں کے ووٹ سے چار بار وزیر اعلیٰ بنے لیکن آج وہ کشمیر سے مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک کے لئے خطرہ ہیں’۔موصوف صدر نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے جنہوں نے روہنگیا پناہ گزینوں کو راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ دیے ہیں۔ اور ان این جی اوز کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے جنہوں نے ان کے لئے جھونپڑیاں بنائی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حال میں روہنگا پناہ گزینوں کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پناہ گزینوں کے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر پر ہندوستان نے بھی دستخط کیا ہے لہٰذا ہمیں اس چارٹر کو قبول کرنا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا