ہنر ہاٹ ہنر کے قدردانوں کا کمبھ ثابت ہوگا: نقوی

0
0

یواین آئی

بھوپال؍؍اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ انہیں امید ہے کہ بھوپال میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ‘ ہنر کے قدردانوں کا کمبھ ثابت ہوگا۔مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے لال پریڈ میدان میں پورے ملک سے آئے دست کاروں، کاریگروں کے ذریعہ تیارہ غیرمعمولی دیسی مصنوعات کے 27ویں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح مسٹر نقوی اور ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ، چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کے وزیر اوم پرکاش سکھلیچا مہمان خصوصی کے طورپر موجود رہے۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے سکریٹری پی کے داس، دیگر سینئر حکام اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔مسٹر نقوی نے کہاکہ ہنر ہاٹ وزیراعظم نریندر مودی کی ترغیب سے دستکاری، کاریکروں کی دیسی وراثت کو موقع اور مارکٹ دستیاب کرانے کا موثر پلیٹ فارم ہے۔ یہ خودکفیل ہندستان اورمجموعی ترقی کے عزم کو پورا کرتا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ ہنر ہاٹ میں حصہ لے رہے دستکاروں کی مصنوعات ای پورٹل پر بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھوپال میں منعقدہ ہنر ہاٹ ہنر کے قدردانوں کا کمبھ ثابت ہوگا۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہنر ہاٹ کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کاریگروں کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے اسٹال بھی یہاں موجود ہیں۔ اس میں تندوری چائے کی انہوں نے خاص طورپر تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ تندوری روٹی کے بارے میں تو سنا ہے پر تندوری چائے کے بارے میں پہلی بار سن رہے ہیں۔ اس موقع پر مسٹرنقوی، طبی تعلیم کے وزیر مسٹر سارنگ اور چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کے وزیر مسٹر سکھلیچا نے تندوری چائے کاذائقہ لیا۔مسٹر نقوی نے کہاکہ ہنر ہاٹ پورے ملک کے دستکاروں، کاریگروں کا ’ایمپلائمنٹ اور امپاورمنٹ ایکسچنج‘ ثابت ہوئے ہیں۔ہنر ہاٹ کے ذریعہ اب تک پانچ لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ دستکاروں، کاریگروں، فن کاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع سے جوڑا گیا ہے۔ آزادی کے 75برس مکمل ہونے کے ساتھ 75ہنر ہاٹ کے ذریعہ سات لاکھ پچاس ہزار دستکاروں، کاریگروں کو روزگار۔روزگار کے موقع سے جوڑا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہنر ہاٹ ای پلیٹ فارم کے ساتھ ہی پورٹل پر بھی ملک و بیرون ملک کے لوگوں کے لئے دستیاب ہے، جہاں لوگ سیدھے دستکاروں اور کاریگروں کے بہترین دیسی سامانوں کو دیکھ۔خرید رہے ہیں۔ اگلے ہنر ہاٹ گوا (26سے 4اپریل)، دہرہ دون (9سے 18اپریل)، سورت (23اپریل سے 2مئی) میں منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ کوٹہ، حیدرآباد، ممبئی، جے پور، پٹنہ، پریاگ راج، رانچی، کوچی، بھونیشور، جموں وکشمیر وغیرہ مقامات پر بھی اسی برس ہنر ہاٹ کا انعقاد ہوگا۔اقلیتی امورکی مرکزی وزارت کی طرف سے 27ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد ’ووکل فور لوکل‘تھیم کے ساتھ لال پریڈ، بھوپال میں 12مارچ سے 21مارچ تک کیا جارہا ہے۔ یہاں پورے ملک کے 31سے زیادہ صوبوں میں دستکار اور کاریگر اپنی غیرمعمولی ہاتھ سے تیار کردہ دیسی مصنوعات کی فروخت اور نمائش کے لئے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا