’جرنلزم پڑھ رہا تھا‘

0
0

ڈوڈہ میں ہتھیار کے ساتھ ایک جنگجو گرفتار
یواین آئی

جموں؍؍ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں جمعہ کے روز سلامتی دستوں نے حصار بندی اور تلاشی مہم کے دوران ایک جنگجو کو بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ جموں علاقے کے پولیس انسپیکٹر جنرل مکیش سنگھ نے یہاں اس مہم کے بارے میں تفصیلی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جنگجو کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج، جموں و کشمیر کے خصوصی مہم گروہ، مسلح سرحدی فوج (ایس ایس بی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے ضلع ڈوڈا کے بکھیریان گائوں میں حصار بندی اور تلاشی مہم شروع کی۔ سلامتی دستوں نے مہم کے دوران گائوں میں غلام احمد نامی ایک شخص کے گھر کی تلاشی لی اور اس کے بیٹے فردوس احمد کو گرفتار کر لیا۔ اس کے گھر سے تین چینی پستول، پانچ میگزین، 15 رائونڈ گولیاں اور ایک سائیلنسر برآمد کیا گیا۔ فردوس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ڈوڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ جنگجو کشمیر میں جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن کر رہا تھا۔ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، فوج کی 10 آر آر، سی آر پی ایف کی 33 بٹالین اور ایس ایس بی کی 7 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے 12 مارچ کو ڈوڈہ کے بکھریان گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک مکان سے ایک جنگجو کو گرفتار کیا۔انہوں نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت 26 سالہ فردوس احمد نٹنو ولد غلام احمد نٹنو ساکن بکھریان جبکہ مکان مالک کی شناخت غلام احمد نٹنو ولد عبدالصمد نٹنو ساکن بکھریان کے بطور کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو کی تحویل سے تین چینی پستول، ایک سائلنسر، پانچ میگزین اور پندرہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پستول کے ساتھ سائلنسر بھی برآمد کیا گیا جس کو عام طور پر ٹارگیٹ کلنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ گولی کی آواز نہ نکلے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدہ جنگجو کشمیر میں جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن کر رہا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا